Nadaniyaan Complete Novel by Aila Noor Novel PDF Download
Naadaniyan
Nadaniyan Novel by Aila Noor Complete PDF Download
"میں چاہوں تو اپنی بیوی کو اسی وقت یہاں سے لے جا سکتا ہوں آغا جان پر آج آپ نے ثابت کردیا کہ آپ نے مجھے کبھی اپنا سمجھا ہی نہیں۔۔۔"وہ زخمی سا مسکرایا اور اسکا ہاتھ چھوڑ دیا۔آغا جان کا احترام لازم تھا۔
"میری پوتی خود فیصلہ کر گی آج کہ اسے تمہارے ساتھ رہنا ہے یا نہیں۔۔کتنا منع کیا تھا اس نے اس شادی کیلئے پر ہم نہیں مانے اور دیکھو تم نے ہماری پھول سی بچی کے ساتھ کیا کرا ہے۔۔ناجانے کس کی اولاد میری پوتی کی گود میں لا کر ڈال رہے ہو اور اس پر امید کرتے ہو کہ وہ اسے پالے۔وہ چوہدری حکمت علی کی پوتی ہے کوئی لاوارث نہیں ہے۔
تم اسکا فیصلہ ابھی کر کے جاؤگے کیونکہ یا تو یہ بچہ رہے گا تمہاری زندگی میں یا میری پوتی۔۔"انکا لہجہ کرخت تھا۔نظریں اپنی پوتی کے مرجھائے ہوئے چہرے پر جمی تھی جو زمین پر نظریں گاڑے آنسو روکنے کی ناکام کوشش کر رہی تھی۔
"ٹھیک ہے پھر کرلینے دیں اسے فیصلہ۔۔کیونکہ اگر اسے میرا ساتھ چاہیئے تو اس بچے کو بھی قبول کرنا ہوگا۔یہ اب بچہ اب میری زمیداری اور میری زندگی کا حصہ ہے۔اب اگر مجھے چھوڑنا چاہے تو یہ اسکا اپنا فیصلہ ہوگا کیونکہ میں اسکے لئے مائز کو ہر گز نہیں چھوڑ سکتا۔۔۔"اس نے گویا فیصلہ اس نازک جان پر چھوڑ دیا۔اتنی دیر میں اس نے پہلی بار سر اس ستمگر کو دیکھا۔